

Loading content...
اس نہروان کے کنارے پر خوارج کے ساتھ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے لشکر کی جنگ ہوئی ،اس جنگ میں خوارج کو شکست ہوئی اور بہت سے خارجی مارے گئے اور بہت سے گرفتار ہوئے، ان قیدیوں میں ایک وہ ملعون بھی گرفتار ہوکر آیا کہ جس کی دوران جنگ ایک آنکھ ضائع ہوچکی تھی، اس کی داڑھی کے بال خنزیر(سور) کے بالوں کی طرح موٹے موٹے تھے، یہ ملعون زخمی تھا، اس کے کرخت چہرے کے زخموں سے خون جاری تھا، باقی قیدیوں کے اہل قبیلہ آ،آ کر سفارش کرتے رہے اور اپنے قیدیوں کی ضمانت دے کر انہیں رہا کرواتے رہے، مگر اس ملعون کے بارے میں امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ اس ملعون کی کوئی ضمانت نہ دے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار