

Loading content...
٭آٹھ محرم الحرام کی رات آئی تو جنگ کے آثار وامکانات بڑھنا شروع ہوگئے، رات کو جناب حبیب ابن مظاہر سلام اللہ علیہ نے عرض کی آقاؐ اگر آپ اجازت دیں تو میںآپ کی نصرت کیلئے کچھ لوگوں کو بلالوں، کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا آپ کسے ہماری نصرت کی دعوت دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے عرض کی کہ یہاں سے قریب ہی جو غاضریہ کی بستی ہے ان میں بنی حی (جو بنی اسد کی ایک شاخ ہے) کا قبیلہ آباد ہے، وہ ہمارے ہم قبیلہ لوگ ہیں، اگر میں انہیں جاکر نصرت کی دعوت دوں تو امید ہے کہ وہ قبول کر لیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار