

Loading content...
اس ملعون نے جواب میں کہا کہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ یہ جنگ نہ ہومگر ابن مرجانہ ملعون نے زبانی پیغام بھیجا ہے کہ میں نے تمہیں بیعت کیلئے بھیجا تھا اور تم صلح کے مذاکرات میں مصروف ہو، اب جلدی جلدی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام سے بیعت لینے کی کوشش کر واوراگر وہ راضی نہ ہوں تو سب سے پہلے ان کے خیام نہر علقمہ کے کنارے سے ہٹا دو اور اس کے بعد ان کا پانی بند کردو اور تمہارے منصب پر میں شمر ملعون کو نگران بنا کر بھیج رہا ہوں جو تمہارے کام کی نگرانی کرے گا اور مجھے اطلاع دے گا کہ کیا تم ٹھیک ٹھیک میری اطاعت کر رہے ہو یا نہیں؟ اب تم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام سے دوٹوک فیصلہ لو یعنی یا بیعت یا جنگ ، اور کوئی راستہ ہی نہیں ہے ، اب میں کیا کروں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار