

Loading content...
یہاں پر یہ عرض کرتا چلوں کہ تیسرے خلیفہ کے قتل میں پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کا کوئی ہاتھ نہ تھا بلکہ جس وقت اہل کوفہ ومصر نے تیسرے خلیفہ کے گھر کاگھیرائوکیاتھا تو تین دن تک ا س کے گھر کا پہرہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے تمام فرزندان اطہار علیہم الصلوات والسلام مل کر دیتے رہے تھے اور امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے کئی مرتبہ خود پانی کی مشکیں اٹھا کر ان کے گھر پہنچائی تھیں، مگر اس قتل میں امیر شام نے اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کو ملوث کیا تھا اور یہ اس کا پروپیگنڈا تھا کہ اس کے قتل میں امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام انوالو (Involve) ہیں جبکہ یہ تاریخی طور پر ثابت نہیں ہے اور خلاف حقیقت بھی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار