

Loading content...
جس وقت جناب حبیب سلام اللہ علیہ پہنچے عین اسی وقت ابن سعد ملعون نے قرة بن قیس حنظلی (بنی حنظلہ بنی تمیم کی ایک شاخ ہے ) کو کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی طرف روانہ کیا تاکہ مذاکرات کو جاری رکھا جائے، کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنے خیمۂ اطہر میں تشریف فرما تھے، ساتھ کئی معتبر اصحاب بھی موجود تھے جن میں جناب مسلم بن عوسجہ سلام اللہ علیہ اور جناب حبیب سلام اللہ علیہ بھی شامل تھے، اس وقت ایک صحابی نے آکر عرض کی کہ قرہ بن قیس حنظلی شرف باریابی چاہتا ہے، کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جناب حبیب سلام اللہ علیہ کی طرف نگاہ فرمائی اور دریافت کیا کہ کیا آپ اس شخص کو جانتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار