

Loading content...
روضہ خوان حضرات کے بیانات سے عام طور پر ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ جناب حبیب اور کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام تقریباً ہم عمر تھے مگر یہ حقیقت نہیں کیونکہ بوقت شہادت کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی ظاہری حیات طیبہ 57برس تھی جبکہ صاحب اعیان الشیعہ لکھتے ہیں کہ کربلا میں جناب ابو القاسم حبیب ابن مظاہر سلام اللہ علیہ کی عمر 75/74 برس تھی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کی ولادت باسعادت شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان نبوت سے دو سال قبل ہوئی تھی یعنی ہجرت نبوی سے 15برس پہلے ، یہی وجہ ہے کہ جناب حبیب سلام اللہ علیہ کو کتب رجال میں صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی لکھا جاتا ہے یہ حافظ قرآن تھے اور ان کا یہ معمول تھا کہ یہ ہر رات عشاء کے بعد قرآن ختم کر کے سوتے تھے …(R_53)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار