

Loading content...
اے ابن مظاہر فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ نے انصاف نہیں کیا، ہمارا اسیر ہونا بڑی بات ہے یا کونین کی مالک شہزادیوں صلواة اللہ علیہن کا اسیرہونا بڑی بات ہے… کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ پاک شہزادیوں کی ردائیں تو توحید کے کام آئیںاور ہمارے سر کی چادریں محفوظ رہیں؟ کیا آپ یہی چاہتے ہیں کہ پاک شہزادیوں صلواة اللہ علیہن کے زیور عرشِ الٰہی کی زینت بن جائیں اور تمہاری عورتیں زیوروں کے ساتھ آراستہ رہیں؟ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ مرد لوگ توشہنشاہِ انبیائصل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سرخرو ہوجائو اور ہم باعث شرمندگی، معظمہ کائنات صلواة اللہ علیہا کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہ رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار