

Loading content...
جس وقت انہیں شوہر نے کہا کہ ہم آپ کو محفوظ مقام پر پہنچا آئیں، اس وقت انہوں نے روکر سوال کیا کہ سرکارؐ نے تو آپ سب کی خیر اور بھلائی کیلئے یہ حکم فرمایا ہے، کیا آپ میں سے کسی نے یہ بھی سوچا ہے کہ نبیؐ زادیوں صلوات اللہ علیھین کے پاک پردے کی حفاظت کون کرے گا، کون ان کو امت ملعون کے مظالم سے بچائے گا شہنشاہِ معظم کی شہادت کے بعد کون ان بے کس و بے آسرا مستورات کو وطن پہنچائے گا؟… علیؐا بن مظاہر سلام اللہ علیہ نے جواب دیا کہ انہوں نے فرمایا ہے ہمارے پردہ داروں کا تو اللہ حافظ ہے، آپ لوگ غیور ہیں اپنے پردہ داروں کو محفوظ مقامات پر پہنچا آئیں، جس وقت انہوں نے یہ بات کہی ان کی زوجہ نے خیمے کی چوب کے ساتھ سر مار کر فرمایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار