

Loading content...
سورج غروب ہونے کے فوراً بعد ان کا غلام روانہ ہوا اور مقام موعود پر پہنچ گیا جناب حبیب سلام اللہ علیہ کو کوفہ سے نکلنے کیلئے کافی کوشش کرنی پڑی اس لئے انہیںنمازِ عشاء کے بعد گھر سے نکلنے کا موقعہ ملا، ان کا غلام بڑی بے چینی کے ساتھ ان کا انتظار بھی کر رہا تھا اور ان کے گھوڑے کے ساتھ کلام بھی کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ یہ سردار لوگ بھی عجیب ہوتے ہیں اور بڑے لا پرواہ بھی ہوتے ہیں آج کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرنے کا دن آیا ہے تو بھی وہ اپنی سردارا نہ سستی نہیں بھولے اور فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نصرت میں بھی پس وپیش کر رہے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار