

Loading content...
اس وقت ان کی عمر 110سال تھی، جناب حبیب سلام اللہ علیہ نے جاکر ان کا شانہ ہلایا، انہوں نے مڑ کر دیکھا مگر انہیں پہچان نہیں سکے، جناب حبیب سلام اللہ علیہ نے اپنے رخ سے دستار کا دامن ہٹا یا تو پھر انہوں نے پہچان لیا اور انہیں گلے لگاتے ہوئے پہلا سوال یہی کیا کہ آج کوفہ بڑا متحرک نظر آرہا ہے خیریت تو ہے ؟یہ جنگ کی تیاریاں کس لئے ہو رہی ہیں؟ جناب حبیب سلام اللہ علیہ نے انہیں آگاہ فرمایا کہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کربلا پہنچ چکے ہیں یہ سن کر جناب مسلم بن عوسجہ سلام اللہ علیہ نے مہندی دُکاندار کو واپس کردی اور اپنی ریش پر ہاتھ پھیر کر فرمایا کہ اب تجھے صبغة اللہ سے ایسے رنگ کروں گا جو رنگ کبھی بھی نہیں اترے گا،ان دونوں بزرگوں نے کوفہ سے نکلنے کا پروگرام بنایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار