

Loading content...
کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جناب حبیب سلام اللہ علیہ کی طرف خط تحریر فرمایا 6محرم الحرام کی رات کو قاصد روانہ ہوا، صبح سے پہلے یہ کوفہ کے دروازہ پر پہنچا، آذان صبح سے پہلے کوفہ کی فصیل کا دروازہ کھلا تو یہ قاصد داخل ہوا اور صبح جس وقت یہ ان کے دروازے پر پہنچا تو یہ وہاں موجود نہیں تھے، یہ ابن زیاد ملعون کے خوف سے اپنے قبیلے کے کسی دوسرے گھر میں اپنی بیوی بچوں سمیت چھپے ہوئے تھے، یہ قاصدانہیں تلاش کرتا ہوا اس وقت ان کے پاس پہنچا جب یہ ناشتہ کر رہے تھے، جس وقت ان کی زوجہ گرامی نے ان کے سامنے ناشتہ رکھا تھا اورانہوں نے پہلا لقمہ ہی اٹھایا تھا کہ وہ ان کے گلو گیر ہوگیا، انہوں نے اپنی زوجہ سے فرمایا کہ کوئی نئی خبر آنے والی ہے، عین اس وقت قاصد نے دروازہ پر دستک دی، یہ باہر آئے، قاصد نے جلدی سے انہیں خط دیا اور واپس روانہ ہو گیا وہ وہاں رکا نہیں، انہوں نے خط جیب میں ڈالا اور واپس آگئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار