

Loading content...
صاحب رجال کشی لکھتے ہیں کہ ایک دن جناب میثم بن یحییٰ سلام اللہ علیہ گھوڑے پر سوار ہوکر مجلس بنی اسد (یعنی کوفہ میں جو اسدی قبیلہ کا ڈیرہ تھا ) کے نزدیک سے گزررہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ جناب حبیب ابن مظاہر اسدی سلام اللہ علیہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر کسی طرف جانے کے لئے تیار کھڑے ہیں، انہوں نے ایک دوسرے کی طرف گھوڑے بڑھائے اور اتنے قریب آ گئے کہ دونوں گھوڑوں کی گرد نیں ایک دوسرے کے ساتھ مل گئیں یہاں انہوں نے ایک دوسرے سے دل لگی کی۔جناب حبیب سلام اللہ علیہ نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ ہم ایک جوان کو دیکھ رہے ہیں جس کے سر پر بال بہت تھوڑے ہیں اور وہ کوفہ میں کجھوریں اور خربوزے فروخت کرتا ہے اسے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی محبت کے جرم میں سولی پر لٹکا یا جا رہا ہے اور ان کے پہلو میں نیزہ مار کر انہیں شہید کیا جارہا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار