

Loading content...
جس وقت 8محرم کے دن عبیداللہ ابن زیاد ملعون نے کوفہ میں یہ اعلان کیا کہ اب اگر کوفہ میں کوئی جوان یا ضعیف ہمیں چلتا پھرتا نظر آگیا تو اس کا خون ہم پر مباح ہو گا، میں اس کو قتل کردوں گا،تواس اعلان کے بعد توپوراکوفہ کربلا میں امڈ آیا تھا۔ ابن زیاد ملعون نے خود آکر مقام نخیلہ پر خیمے لگا دیئے تھے اور چاروں طرف اپنے گماشتے بھگا دیئے تھے کہ جو کوئی کربلا کی جنگ سے بچنے کیلئے واپس آئے تو اس کو گرفتار کر کے میرے پاس لے آئو، اسی دوران ایک شامی واپس کوفہ جارہا تھا اس کو گرفتار کر کے ابن زیاد ملعون کے سامنے پیش کیا گیا تو اس ملعون نے اس کے قتل کا حکم دیا تھا…(R_41)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار