

Loading content...
الغرض کوفہ کے جملہ قبائل اپنے حلیف قبائل سمیت قطار در قطار کوفہ سے کربلا کی طرف رواں دواں تھے، یہ تو وہ تھے جو باقاعدہ لشکر کی شکل میں آرہے تھے باقی انفرادی طور پر بھی بہت سے لوگ کربلا کی طرف آرہے تھے جن میں کچھ تاجر تھے جو تجارت کا مال اٹھا کر منافع کمانے کی نیت سے آ رہے تھے، کچھ جراح،طبیب، خباز روٹی پکانے والے،طباخی ،کھانا تیار کرنے والے،ترکھان، لوہار، نعال(گھوڑوں کی نعلیں لگانے والے)، نخاس (غلام اور کنیزیں فروخت کرنے والے) الغرض ہر شعبے اور پیشے کے لوگ جوق در جوق کربلا میں داخل ہورہے تھے …(R_40)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار