

Loading content...
کوفہ کے باب البادیہ کا یہ منظر تھا کہ مین دروازہ کھلتا، ایک لشکر جنگی طبل، نقارے اور کوس بجاتا ہوا دروازے سے باہر آتا ، جن کے ہاتھوں میں علم، تلواریں اور نیزے ہوتے اور وہ کربلا کی طرف روانہ ہو جاتا ، اور ابھی وہ لشکر نظروں سے اوجھل نہیں ہوتا تھا کہ دروازے سے دوسرا لشکر طبل بجاتا ہوا ظاہر ہوجاتا ، وقفے وقفے سے ایک کے بعد دوسرا لشکر کوفہ سے نکل کر کربلا کی طرف روانہ ہو رہا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار