

Loading content...
اصحاب نے کہا کہ ہم تجھے اس حالت میں آگے نہیں جانے دیں گے، اسلحہ اتارو پھر بارگاہ میں پیش ہونا ورنہ واپس دفعہ ہوجا، اس ملعون نے طنز کیا اور کہا کہ میں ایک ہوں اور تم ہزاروں کی تعداد میں ہو پھربھی مجھ سے ڈر رہے ہو، اس وقت جناب زہیر بن قین سلام اللہ علیہ نے اس کا شانہ ہلایا اور فرمایا کہ او بدبخت ہم کوفہ میں رہتے ہیں اور تمہاری اوقات سے اچھی طرح واقف ہیں ہم جانتے ہیں کہ تیرا شمار کوفہ کے چند اوباش لوگوں میں ہوتا ہے، ہم تیری غلط فہمی دور کر دیں کہ ہم تمہارے ڈر سے اسلحہ نہیں رکھوا رہے بلکہ بارگاہ امام حرم کعبہ سے زیادہ محترم ہوتی ہے اور حرم کعبہ میں اسلحہ سمیت جانا بے ادبی اور بے حرمتی کے مترادف ہوتا ہے اور ہم یہ بے ادبی پسند نہیں کر تے ورنہ تمہاری بہادری ہم اچھی طرح جانتے ہیں اب تم واپس چلے جاؤ، اگر تم قاصد کی حیثیت سے نہ آ ئے ہوتے تو ہم تمہاری بہادری تمہارے ہاتھوں میں دے کے واپس بھیجتے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار