

Loading content...
اس کے بعد ابن سعد ملعون نے ایک ایک کوفی سے کہا کہ کوئی تو جائے مگر کوئی بھی تیار نہ ہوا، جس وقت تمام کوفیوں نے بارگاہ اقدس میں جانے سے انکار کیا اس وقت عبداللہ بن کثیر شعبی ملعون اٹھا، یہ ملعون اپنے زمانے کا ایک شجاع، بدزبان، بدخو اور غصہ ور شخص مانا جاتا تھا، اس ملعون نے کہاکہ اگر اور کوئی نہیں جاتا تومجھے بھیج دو، میں جاکر ان سے بات کروں گا، اگر کہو تو کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کو مجبور کر کے تمہارے خیمہ میں لے آئوںگا، اس ملعون نے ڈینگیں مارنی شروع کیں تو ابن سعد ملعون نے اسے کہا کہ فی الحال ڈینگیں مارنی بند کرو کیونکہ میںکریم کربلا علیہ الصلوات والسلام پر نہ تلوار کا وار پسند کرتا ہوں اور نہ ہی زبان کا ۔فی الحال ان سے اتنا پوچھ آؤ کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار