

Loading content...
عروہ بن قیس حمسی نے کہا ملعون ازل میں تو ہرگز نہیں جائوں گا، ابن سعد ملعون نے پوچھا کہ تم کیوں نہیں جاتے؟ اس نے جواب دیا کہ میں پنچائیت کے اصولوں سے واقف ہوں، کل میں نے بھی انہیں خط لکھا تھا کہ جلدی تشریف لائیں اور میں نے بہت سی قسمیں کھائی تھیں اور واسطے دیے تھے کہ ہمیں مرتکب بالمحارم کی بیعت سے بچائیں، اب میں جس وقت یہ پوچھوں گا کہ آپ کس لئے تشریف لائے ہیں اور اگرانہوں نے فرمایا کہ ہم تیرے دعوت نامہ کی وجہ سے تشریف لائے ہیں تو پھر یا تو مجھے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا یا پھر سارے عرب میںمیری ناک کٹ جائے گی اور میں ذلیل ہو جائوں گا، میں یہ شرمندگی نہیں اٹھا سکتا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار