

Loading content...
اس کے بعد کامل نے اس ملعون سے کہا کہ میں تجھے ایک پشین گوئی بھی بتاتا جائوں کہ ایک دفعہ میں اور تیرا باپ ہم دونوںشام جا رہے تھے، ایک مقام پر ہم راستہ بھول گئے سارا دن مار ے مارے پھرتے رہے مگر ہمیں راستہ نہ ملا، ہمیںپیاس نے نڈھال کیا ہوا تھا، اس وقت ہم نے ایک نصرانی گرجے کا مینار دیکھاتو اس کی طرف چل پڑے، ہم نے جاکر دروازہ کھٹکھٹایا، نصرانی راہب نے دروازہ کھولا، ہماری حالت دیکھی تو اپنے ساتھ اندرلے گیا، ہمیں پانی پلایا، کھانا دیا ،جس وقت ہم نے کھانا کھالیا تواس وقت اس راہب نے مجھے کہا کہ جو آدمی تیرے ساتھ ہے یا تویہ خود کسی نبی کا قاتل ہے یا اس کی نسل میں سے کوئی ایسا شخص پیدا ہونے والا ہے جو کسی نبی یا فرزند نبی کا قاتل ہوگا، جو اپنے نبی کے گھر کو لوٹے گا اور ان کے پردہ داروں کی سوئے ادبی کرے گا، ان کو بازاروں میں لے جانے کا موجب ہوگا، جس وقت اس راہب نے یہ بات کہی تو تیرا باپ پریشان ہوگیا اور کہا کہ کیا واقعی ایسا ہوگا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار