

Loading content...
عبیداللہ ابن زیاد ملعون کے پاس جس وقت جناب حر سلام اللہ علیہ کا قاصد پہنچا تو یہ ملعون بھی اس کے پاس موجود تھا اس نے قاصد کو تو فوراًجواب دے کر واپس بھیج دیا اوراس کے بعد عبیداللہ ابن زیاد ملعون جو بڑا شاطر اور فطرت شناس بھی تھا اس نے عمر ابن سعد کی طرف دیکھ کر کہا کہ اگر تم شہنشاہ ِکربلا علیہ الصلوات والسلام والا معاملہ حل کر دو تو میں تمہیں یزید ملعون سے رئے (طہران ) کی حکومت لے دوں گا، یہ سن کر اس ملعون کے منہ میں پانی آگیا کہ کہاں مجھ جیسا ایک عام سا جوان، اور کہاں رئے کی جاگیر… یہ ملعون ایک مرتبہ ہنسا اور اس کے بعد فوراً سنجیدہ ہوگیا کیونکہ اسے خیال آیا کہ رئے کی جاگیر تو ہے مگر اس کے بدلے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک فرزند کو شہید کرنا بھی کوئی معمولی کام نہیں ہے۔اس سے نہ دنیا رہے گی اور نہ آخرت، اس نے ابن زیاد ملعون سے کہا کہ تم مجھے دو ہفتوں کی مہلت دو میں سوچ کر جواب دوں گا، اس ملعون نے کہا کہ میں تمہیں صرف ایک رات کی مہلت دے سکتا ہوں اس سے زیادہ مہلت نہیںدے سکتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار