

Loading content...
ان محملوں کے آگے تقریباً تین سے چار ہزار کا ایک لشکر تھا جس میںکچھ ناقہ سوار تھے، کچھ گھوڑے سوار تھے اور کچھ پیدل چل رہے تھے ۔ کئی سو اونٹوں پر اس قافلے کا سامانِ سفربندھا ہوا تھا۔یہ کاروانِ تسلیم و رضا انتہائی شان و شوکت کے ساتھ کربلا کی سرزمین میں داخل ہوا ۔ یہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ یہاں آکر کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے راہوار کے قدم رک گئے، اس وقت کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے چھ یا بروایت دیگر 9رہوار تبدیل کئے مگر کسی راہوار نے بھی آگے قدم نہیں بڑھایا …(R_1)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار