

Loading content...
()اس دور میں یہ بھی بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی مجالس و عزاداری اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خوشنودی کیلئے منعقد کریں اور ہر مجلس میں دعائے تعجیل فرج ضرور کریں اور ہر ذاکر سے کہیں کہ وہ اپنی مجلس کا آغاز دعائے انتقام اور اس گھرکی آبادی کی دعاسے کرے اور دورانِ مجالس اس دعا کو رائج کرنا چاہیے آئیے ہم سب مل کریہ دعاکریں کہ خالق ہمیں وہ روز سعید دکھائے کہ اس گھر اطہر سے یہ صف ماتم لپیٹ دی جائے اس گھر میں جشن مسرت بپاہوں اس پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کا انتقام ہو بعض لوگ کہتے ہیں کہ صف ماتم نعوذباللہ قیامت تک بچھی رہے یہ دعانہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ دعا کرنی چاہیے کہ اس گھرسے یہ غم والم ومصائب ختم ہو جائیں پاک شہزادگانؐ علیھم الصلوات والسلامکی خوشیاں اس گھر کو نصیب ہوں ہمارے وارث زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جلدی تشریف لائیں اور اپنی ابدی مسرت اوردائمی حکومت اِلٰہیہ کا قیام فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار