

Loading content...
ایک ذاکر صاحب مجھ سے اس موضوع پہ بحث کرنے پر لنگوٹا کس کے بیِٹھ گئے میں نے انہیں شریفانہ طریقے سے سمجھایا مگر انہوں نے بات کو نہ سمجھنے کی قسم کھائی ہوئی تھی یا انہوں نے انا کا مسئلہ بنالیا تھا جبکہ مجھ پر میرے منعم ازل عجل اللہ فرجہ الشریف کا احسان ہے کہ مجھے مناظرے اورمباحثے سے بچایا ہوا ہے اور یہ شعورعطا فرمایاہے کہ میں حق فہمی میں انا کی غلاظت سے دوررہتا ہوں ان ذاکر صاحب نے جب بات کو بڑھانے کی کوشش کی تو میں سمجھ گیا کہ یہ میراوقت برباد کرنا چاہتے ہیں تو میں نے ان سے کہا دیکھیں بھائی آپ پاک خاندان علیھم الصلوات والسلامکی بات چھوڑدیں آپ صرف اتنی مہربانی کریں میرے کسی تعلق دارکے سامنے بے احترامی کے ساتھ میرانام لے کر دکھادیں میں آپ کو جوان مانوں گا، لیکن آپ ایسا ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ آپ کو معلوم ہے کہ جو ان کا تعلق دار ہو گا وہ مجھے گریبان سے پکڑلے گاتو جب آپ میرے کسی تعلق دار کے سامنے میرانام اس طرح نہیں لے سکتے توکیاآپ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے تعلق دار جتنا میرا ادب اورمیرے تعلق کا پاس کرتے ہیں، میں اپنے مالک کا اتنا بھی احترام نہیں کروں گا …اس کے بعد میںنے کہا دیکھیں ہمارے مجالس میں اغیار کے محترم لوگوں کے نام لئے جاتے ہیں توانہیں پوراپروٹوکول دیا جاتا ہے یعنی ان کے نام کے ساتھ حضرترضی اللہ عنہوغیرہ تک ہم بولتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ممکن ہے کوئی ان افراد کا تعلق دار بیٹھا ہو تو اس کی دل آزاری نہ ہواورجب اپنے مقدس افراد کا نام آپ لوگ لیتے ہیں تو اس میں نہ کوئی صلوات شامل ہوتی ہے نہ لقب واحترام اس کی وجہ یہ کہ آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ جن پاک مظلوموں علیھم الصلوات والسلام کا ہم ذکر کررہے ہیں ان کا کوئی تعلق دار یہاں موجود نہیں جو ہمارا گریبان پکڑے گا کہ یہ کیا گستاخی کررہے ہو آپ لوگ اگر دل میں ان پاک ذوات کا احترام نہیں رکھتے تو ان کا دکھاوے ہی کی حدتک اتنا تو احترام کر لیا کرو جتنا سپاہ صحابہ کے ڈر سے صحابہ کرام کا کرتے ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار