

Loading content...
اسی طرح جو آدمی پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے ادب کی بات کرتا ہے تووہ ان علمائے کرام کے کام کو آگے بڑھاتا ہے نہ کے ان کی مخالفت کرتا ہے جبکہ علمائے اعلام کے سینکڑوں واقعات موجود ہیں کہ ان کے ادھورے کا م کو ان کے شاگردوں نے پو را کیا ہے اور یہ ان کی تو ہین تصور نہیں ہوتی ایک وہ زمانہ تھا کہ کوئی اس پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے نام پاک کو سننے کیلئے تیار نہ تھااور کوئی یہ تک نہ جانتا تھا کہ یہ ذوات اطہار علیھم الصلوات والسلام بھی تھے اس وقت علمائے امت اورشعرائے کرام نے بھر پورجدوجہد کی اورپاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے کچھ افراد کا بہت پرچارکیا ان کا بھر پور ذکرکیا اور انہیں کافی حد تک متعارف کروادیا اب ہمارے لئے ضروری ہے کہ ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے اور اس گھر پاک کے آداب واحترام و اکرام کو رواج دیناچاہیے مجالس عزاکو عبادت کا حقیقی مقام دیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار