

Loading content...
یہ بات تو میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ ہر وہ کام ہم پر واجب نہیں جو آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام نے کیا ہے بلکہ ہمارے اوپر ان کی اطاعت واجب ہے اگر ہم پر ہو وہ کام واجب مان لیاجائے کہ جو انہوں نے کیا ہے تو پھر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے دوش سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سواری بھی کی ہے وہ اپنے گھر میں بلاجازت آتے جاتے تھے تو کیا ہم اس قسم کی کسی بات کو اپنے لئے جائز بنا سکتے ہیں اور ان کے عمل سے اپنے لئے جواز پیدا کرسکتے ہیں؟ کیا ان کے اس عمل سے ہمیں بھی نعوذ باللہ دوش سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سوار ہونے کی اجازت مل رہی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار