

Loading content...
دوستو یہ بجاہے کہ ہمیں اولاد کے نام پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ پر رکھنے چاہییں مگر جہاںبے ادبی کا امکان ہو تو پھر یہ حکم بحال نہیں رہتا اس لئے ہمیں بیٹیوں کے ناموں میں احتیاط کرناچاہیے اور جن بچوں کے نام پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ پر رکھے گئے ہوں انہیں کبھی نام لے کر برا نہیں کہناچاہیے، نام لے کر کوئی گالی نہیں دینا چاہیے، حتیٰ کہ ان کی تربیت میں شرافت بھرنے کی کوشش کر نی چاہیے تاکہ وہ دوسروں سے بھی گالیاں نہ کھاتے پھریں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار