

Loading content...
جب ہماری قوم عالم نوزائیدگی میں تھی تو ایک بچے کی طرح اسے اپنے والدین حقیقی کے نام یا د کروانے کی اشد ضرورت تھی جیسا کہ ہر بچے کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ اسے اپنے والدین کے نام یاد ہوں جب وہ طفل ممیز ہو جائے اور اسے والدین کے نام یاد ہو جائیں تواسے نام لینے سے منع کردیا جاتا ہے مہذب بنانے کیلئے اسے رشتوں کے حوالے سے پکارنے کا درس دیا جاتا ہے اسی وجہ سے کو ئی مہذب بچہ اپنے والد کو نام لے کر نہیں پکارتا بلکہ وہ اسے بابا، ڈیڈی، پاپا، ابو یا اباجان وغیرہ کہہ کر پکارتا ہے اسی طرز تخاطب میں اپنائیت بھی ہوتی ہے اور تہذیب بھی ہوتی ہے جیساکہ اللہ نے فرمایا کہ میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہ ہی نام سے پکارو اور نہ ہی کنیت سے بلکہ انہیں ان کے عہدے و منصب کے حوالے سے پکارو کیونکہ ان کے ساتھ تمہارا رشتہ جو بنتا ہے وہی تمہارے لئے پکارنے کا بہترین تخاطب ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار