

Loading content...
میں عرض کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میںہمارے بچے ہمارے مقررین کو بھی حقائق کے تناظر میں دیکھیں گے ماضی میں یہ سٹیج ایک بہت بڑا ذریعہ ابلاغ کا درجہ رکھتی تھی کیونکہ اس دور میں الیکڑانک اور سیٹلائیٹ میڈیا موجود ہی نہ تھا اب مستقبل میں تو جدید میڈیاز متعارف ہوں گے انٹرنیٹ سٹلائیٹ چینل وغیرہ چھاجائیں گے تو لو گ حقائق کو ان ذرائع سے حاصل کر یں گے نہ کہ مجالس کے حوالے سے اور اس علمی فلڈ (Flood) کے دور میں پڑھے لکھے طبقے میںیہ علمی وقار جس طرح کھو رہے ہیں انہیں بہت جلدسدھرنا ہوگا کیونکہ آج ہا ئی جینٹری (High Gentry) میں کوئی جھوٹ بول رہا ہو تو کہنے والے کہہ دیتے ہیں کہ بھائی یہ سچی بات ہے یا تمذاکریکر رہے ہو؟یہ باتیں خطرے کا الارم ہیں اور ہمیں ابھی سے بیدار ہو جانا چاہیے میں عرض کر رہاتھا کہ اسمائے مبارکہ اگر سٹیج سے نکال بھی دیئے جائیں گے تو آنے والی نسل کو کوئی فرق نہیں پڑے گا جہاں وہ سینکڑوں دیگر پاک ذوات علیھم الصلوات والسلام کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے وہاں ان چند اسمائے مبارکہ کو بھی دیکھ لیں گے اورہماری آنے والی نسل ہم سے زیادہ معلومات کی حامل ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار