

Loading content...
ہماری مجالس کی صورت حال یہ ہوتی ہے کہ اگرامام محمد باقرؐ علیہ الصلوات والسلام یا امام جعفرؐ صادق علیہ الصلوات والسلام، امام محمد تقی علیہ الصلوات والسلام امام علی نقی علیہ الصلوات والسلام اما م حسنؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام کے ایا مِ وصال و شہادت منائے جا رہے ہوں تو ہما رے علماء اُن کا ذکر تک نہیں کرتے بلکہ جن کا یو م منا یا جاتا ہے ان کا نام تک نہیں لیا جاتا حالانکہ یوم ان آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام کے ہوتے ہیں مگر وہ روایتی انداز میں فضائل امیر المومنینؐ علیہ الصلوات والسلام کے بیان کرتے ہیں اور مصائب میں کربلا اور شام کے واقعات بیان کرکے چھٹی کرجا تے ہیں اور نوحہ خوان حضرات امام حسن العسکریؐ علیہ الصلوات والسلام کے تابوت کی برآمدگی پر بھی نوحہ کوفہ کا پڑھ رہے ہوتے ہیں …کیااسی چیز کا نام تعارف ہے؟ہم چودہ سو سال کے اس دورانیہ میں اس میڈیا سے تو صرف اپنے بارہ اماموں کا تعارف بھی نہیں کر وا سکے تو اور کیا دیں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار