

Loading content...
اس کے بعد ان سب سے لاکھوں گنا طاقت ور یعنی ای ایج کا سورج طلوع ہورہا ہے یعنی انٹرنیٹ کا دور آ رہا ہے اور اس دور میں تو پوری دنیا کی لائبریریاں آن لائن رکھنے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اس طرح ساری دنیا کے معلومات ایک جگہ پر بیٹھے بٹھائے مل جائیں گے اب آپ خود سوچیں کہ آنے والے دور سے یہ توقع رکھنا کہ وہ اپنے پیشواؤں او رمذہبی رہنماؤں سے جاہل ہو جائے گا یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے حقیقت یہ ہے کہ اب تو ذاکرین و مقررین کو اپنا علم اپ ڈیٹ (Update) کرنا لازم ہے ورنہ آنے والے بچے ان بزرگوں کا مذاق اڑائیں گے، اور خیبر کے ضمن میں پچاس فٹ چوڑی دیواروں اور چالیس من کے تالے اوربیس من کی چابی کو آزار بندکے ساتھ باندھنے والے تقاریر کو بطورلطیفہ پیش کریں گے اوراب بھی کررہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار