

Loading content...
دوسری بات یہ ہے کہ اگرہم مان بھی لیں کہ اللہ نے جو کچھ کہا ہے وہ ہم پر نعوذ باللہ جائز ہے تو پھر بھی اس سے استدلال نہیں ہو سکتا کیونکہ جناب مریم سلام اللہ علیہا کا مقام اس گھر کے نوری افراد کے برابرنہیں ہے بلکہ جس طرح سارے نبی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہیں اس طرح ان کے مستورات صلوات اللہ علیھن بھی امت میں شامل ہیں اور امت ہونے کے ناطے سے وہ مستورات اس گھرکے مستورات توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن کے حکم میں نہیں آتے کیونکہ سارے جانتے ہیں کہ سادات عظام امت کے کئی احکام سے خارج ہیں جیساکہ خمس وزکوٰة و صدقہ کے احکام میں دیکھاجا سکتا ہے بعض کتب میں تو یہاں تک بھی لکھا ہوا ہے کہ جب میدان قیامت میں جناب فضہؐ سلام اللہ علیہا کی ناقہ آئے گی تو اس کی مہارجناب مریم سلام اللہ علیہا نے تھامی ہو ئی ہوگی اور وہ اس ناقہ کے آگے پیدل چل رہی ہوں گی اوراس وقت سارے اہل محشر کو تعارف کروایاجائے گا کہ پاک حسنینؐ شریفین علیہما الصلوات والسلام کی منہ بولی اماں تشریف لارہی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار