

Loading content...
اگر ہم فرض کروکے کلیہ کے تحت یہ مان بھی لیں کہ یہی ان کا اصلی نام ہے تو پھربھی اس سے استدلال جائز نہیں ہے اس کے دو وجوہات ہیںپہلی وجہ یہ ہے کہ یہ نام لینے والا اللہ د ہے وہ ذات سب سے اعلیٰ ذات ہے اوراعلیٰ اپنے ماتحت کا جس طرح ذکرکرے وہ کر سکتا ہے کسی اورکو اس کی اجازت نہیں ہوتی ہاں اگر رپورٹڈ جملے ہوں تووہ اس سے مشروط طور پر مستثنیٰ ہوتے ہیں جیسا کہ اگر کوئی بادشاہ اپنی ملکہ کے بارے میں جس طرح جملے کہہ سکتا ہے کسی دوسرے کو اسی لب ولہجے میں وہی جملے دہرانا سوئے ادبی قرار پاتے ہیں خصوصاً اس وقت جبکہ ان میں ملکہ کی توہین کا پہلو بھی نکلتا ہو…صورت دیگر بعینہ وہ جملے دہرائے جا سکتے ہیں اسی طرح اللہ د جناب مریم سلام اللہ علیہا کے بارے میں کئی جملے تو ایسے بھی ادا فرمادیتا ہے جن کا لفظی ترجمہ کرنا انتہائی گستاخی ہے میں یہاں ان کے بارے میں اشارہ تک نہیں کروں گا میرے فاضل دوست سب جانتے ہیں، اس لئے ہر بات کو جائز رکھنا سوئے ادبی ہے جو اللہ د نے اپنے لئے جائز رکھا ہواور اس کے نمائندوں کیلئے باعث توہین ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار