

Loading content...
اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ پاک حسنین علیھما الصلوات و السلام دوران نماز شہنشاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی پشت اطہر پر سوار ہوجاتے ہیں جو کوئی طفلانہ کھیل نہیں تھا بلکہ مشیت امامت کے تحت تھا اس سے ہمارے لئے انہی اعمال و افعال کے کرنے کا جواز نہیں ہے مقصد یہ ہے کہ ہمارے لئے اتباع کو مشروط رکھا گیا ہے کہ ہر اس کام کی اتباع کرنا ہے جس میں حکم یا امر شامل ہو اسی طرح شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا دیگر پاک ذوات اطہارعلیھم الصلوات والسلام کا اپنے افراد خانہ کے ساتھ جو رویہ تھا وہ ہمارے لئے جواز پیدا نہیں کرتا بلکہ جواز کی صورت تب ہوسکتی ہے جب ان کا حکم بھی شامل ہو اور میں یہ ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کسی امام معصوم کا کوئی ایک فرمان بھی نہیں دکھایا جا سکتا جس میں حکم فرمایا گیا ہو کہ ہمارے مستورات مخدرات صلوات اللہ علیھن کے نام لینا واجب ہے ہاں کوئی زیادہ سے زیادہ یہی دکھا سکتا ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلامنے آخری وداع کے وقت پاک ہمشیر گان صلوات اللہ علیھن کو نام بنام مخاطب فرمایا، لیکن یہ تو ان کا اپنے افراد خانہ کے ساتھ ذاتی رویہ ہے جو ہمارے لئے جواز ثابت نہیں کرتا یہ بھی مشاہدہ ہے کہ ہم اپنے نوکروں کے معاملے میں ایسا رویہ قطعاً پسند نہیں کرتے کہ جو رویہ ہم اپنی اولاد یا اہل خانہ مستورات کے ساتھ رکھیں وہی رویہ ہمارے نوکر بھی ہمارے افراد خانہ کے ساتھ رکھیں بلکہ ہم اپنے افراد خانہ کو نام بنام پکار سکتے ہیں مگر کوئی نوکر ایسی حرکت کرے تو اسے سزا دی جاتی ہے کہ تم نے یہ بد تمیزی کیوں کی ہے اسی طرح ہم بھی ان کے در اطہر کے غلام ہیں اور ہمارا ان کے افراد خانہ کے ساتھ جائز رکھا جانے والا رویہ غلامانہ ہونا چاہیے نہ کہ وہ رویہ جو وہ آپس میں جائز رکھتے ہیں اور اگر ہمارا یہ رویہ ہوگا تو یہ گستاخی شمار ہوگا اور گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور گستاخ آل اقدس علیہم الصلوات والسلام کے بارے میں تو آج آرڈی ننس (Ordinance) بھی جاری ہوچکا ہے اور حکومتی قانون بھی بن چکا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار