

Loading content...
وہ تو سب کا خالق و مالک ہے وہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکو جانے کتنے القاب سے یاد کرتا ہے وہ اس کے پیار کا انداز ہے جسے ہم نہیں سمجھ سکتے اس لئے اگر ہم اسی انداز میں اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یاد کریں گے تو یہ سوئے ادبی ہو گی جس کی سزاحبط اعمال اوردنیا وآخرت کا دردناک عذاب قراردیاگیا ہے جیساکہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اسی طرح شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے پاک وصی جو ان کے داماد بھی ہیں اور داماد ایک طرف سے بیٹے کا درجہ بھی رکھتا ہے اسی لئے وہ جیسے چاہیں ان سے خطاب فرمائیںہمیں وہ انداز تخاطب نہیں اپنانا چاہیے اور نہ وہ ہمارے لئے کسی سوئے ادبی کا جواز بنتا ہے جیساکہ وہ کبھی نام پاک لے کر ان کا ذکر کرتے ہیں تو کبھی اپنے کاندھوں پر اٹھاکر کعبے کے بت بھی تڑوائے جاتے ہیں تو کیاہم اس بت توڑنے والی روایت سے یہ تقاضا بھی کرسکتے ہیں ہمارا بھی نعوذباللہ ان کے کاندھوں پہ سوار ہوناجائز قرار دیا جائے؟ اسی طرح کے دیگر واقعات سے بہت کچھ ثابت کیا جا سکتا ہے اس لئے ہمارے لئے ان سے استدلال کرناایک غیر علمی رویہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار