

Loading content...
جیسا کہ کلام اِلٰہی میں کسی لفظ کا اضافہ یا کمی یا تحریف کریں تو یہ حرام ہے الحمدللہ ہم اس تحریف سے بچے ہو ئے ہیں کیونکہ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے اسمائے مبارک کا ذکر اسمائے مبارکہ کے ساتھ ہواہی نہیں سوائے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوران کے اسم مبارک کی تلاوت کے وقت اگر کوئی اس میں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اضافہ کردے جو بہ قصد جزئیت نہ ہو تو میں سمجھتا ہوں وہ مستحب ہو گا کیونکہ اسی قرآن پاک میں خلاق ازل نے فرمایا ہے اے ایمان والو میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلوات پڑھو جیسا کہ صلوات پڑھنے کا حق ہے اور تسلیم بجالاؤ جیسے تسلیم بجالانے کا حق ہے اسی آیت سے کوئی استدلال کرتے ہوئے وما کان محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابا احد من رجالکم کہہ دیتا ہے تو یہ تحریف محرمہ نہیں کیونکہ یہ صلوات وہ اس میں جزو قرآن سمجھ کر نہیں پڑھ رہا بلکہ حکم قرآن سمجھ کر پڑھ رہا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار