

Loading content...
اسی طرح امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا حقیقی اسم مبارک سر عام لینے والے کیلئے ہر امام پاک علیہ الصلوات والسلام نے علیحدہ علیحدہ سزا سنائی ہے، خود شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا ہے کہ مجامع و محافل میں ہمارا نام لینے والے پر ہماری اور ہمارے آباء و اجداد طاہرین علیھم الصلوات والسلامکی لعنت ہے حالانکہ یہ اسم مبارک بھی اللہ د کے اسمائے حسنہ ہی سے مشتق ہے اور اس کا ذکر عبادت بھی ہے اور اس کے روحانی تاثیرات بھی ہیں مگر اس کے ادب نے اس کی حرمت بھی پیدا کر دی ہے یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ جب تک ہم پردہ میں ہیںہمارے نام کو بھی پردہ ہے اب اس چیز سے ہمیں بھی سوچنا چاہیئے کہ جن پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھنکو ہمیشہ پردہ ہے کیا ان کے ناموں کو پردہ نہیں ہے؟ اسی سے یہ بھی سوچا جا سکتا ہے کہ اگر اس گھر کا کوئی مرد بھی پردہ میں ہو تو اس کا بر سر عام نام لینے والے تو سارے پاک گھر کی طرف سے لعنت کے مستحق قرار پاتے ہیں تو اس گھر کے جو پردہ داران اقدس صلوات اللہ علیھن ہیں ان کے اسمائے مبارکہ برسرعام لینے والے کیلئے کیا حکم ہو گا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار