

Loading content...
اس لئے ہم پر ہر دور میں ادب کی تبلیغ و اجب ہے وہ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام تواپنا ادب نہیں سکھا سکتاتھا انہوں نے مومنین کے ادب کا حکم فرمایا اور اس کی اکثر حدیں بیان فرمائیں مگر وہ اپنے بارے میں کچھ نہ فرما سکے اس لئے ہمیں ان حقوق سے استنباط کرنا چاہیے کہ جب ایک مومن کا یہ ادب ہے تو امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام اور ان کے پاک گھرکا ادب کیا ہو گا؟ آج بھی کو ئی فاضل آدمی کوئی عالم اپنا ادب کسی کو نہیں سکھاتا اور کسی سے بھی یہ نہیں کہتا کہ جب میں آؤں تو کھڑے ہو جاؤ میری بات قطع نہ کرومجھے بغیر القاب کے مت بلاؤ اگرکوئی اس طرح اپنا ادب سکھانا شروع کردے توکوئی بھی اسے عالم تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ یہ ساری باتیںخود ثنائی، حب دنیا (حب شہرت و تکبر) سفاہت کی علامت ہیں اسی طرح ا پنا ادب سکھانا اور کھل کر بیان کرنا یہ پاک گھر کے افراد علیہ الصلوات والسلام کا کام نہیں تھا یہ تو ہمارا کا م ہے کہ ہم ان کے غلام ساری دنیا کو اس گھر کا ادب سکھائیں کہ ان کے بارے میں کیا رویہ رکھنا ہے کیا پروٹوکول دینا ہے یہ ہم نے سکھانا ہے اور بیان کرنا ہے اور اگرکوئی یہ کہے کہ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام نے تو اپنے بارے میں اس ادب کا حکم نہیں دیا بلکہ بعض اوقات انہوں نے کچھ ادب کرنے والوں کو روکا بھی ہو گا جیسا کہ کوئی معزز آدمی آتا ہے تو اسے دیکھ کر کچھ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں تو وہ بوجہ انکسار کہتا ہے کہ جی یہ زحمت نہ کریں جی میں تو اس قابل نہیں ہوں یا یہ کہتا ہے کہ آپ تشریف رکھیں یہ تکلف نہ فرمائیں وغیرہ اس سے کوئی یہ استدلال نہیں کر سکتا کہ چونکہ انہوں نے اپنی تعظیم سے خود روکا ہے اس لئے ان کی تعظیم اب ساقط ہو گئی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار