

Loading content...
اسمائے مبارکہ کے ادب کی ضرورت کو برادران اہل سنت نے بہت پہلے محسوس کر لیاتھا کہ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ کا ادب سکھایا جائے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج اہل سنت کا کو ئی چھوٹے سے چھوٹا عالم ہی کیوں نہ ہو وہ جب حضواکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک تلاوت کرتا ہے تو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمضرورپڑھتا ہے اورامیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کا جب نام لیتا ہے تو وہ کرم اللہ وجہ ضرورکہتاہے اور کسی صحابی کا نام لیتا ہے تو اس کے ساتھ رضی اللہ عنہ ضرورکہتا ہے یہ ساری باتیں ادب کی ہیں جب کہ ہماری سٹیج پر بے تکلفی سے بے ادبانہ اسمائے مبارکہ کو بر سر عام لینے والی توہین کا نوٹس بھی سب سے پہلے بردارن اہل سنت نے لیا اور انہوں نے اس پر زور دیا … اگرچہ آج وہ بھی ہماری طرح بے ادبی کی طرف مائل ہیں اوران کے نعت خوان اورمقررین شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیھا کا اسم مبارکہ بڑی بے تکلفی و بے ادبی سے لیتے ہیں مگر پھر بھی وہاں کچھ ادب والے لوگ موجو د ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار