

Loading content...
دوسری طرف صوفیائے کرام رضوان اللہ علیھم نے بھی پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے خلاف چلنے والی بدزبانی کو لگام ڈالنے میں بہت اہم کردار ادافرمایا اور ان سب نے مل کر لوگوں کو اس گھر کا ادب سکھایا لیکن پھر بھی ہر دور میں بے ادبی کی تحریکیں چلتی رہیں اورتوہین کے طوفان کھڑے ہوتے رہے اورماضی قریب میں یعنی پار ٹیشن سے پہلے بھی مدح صحابہ اور جھنڈے خوانیکے نام پر توہین کا ایک ڈرامہ بنایاگیا اوربلاوجہ شیعوں کو صحابہ کا دشمن بنادیا گیا اور بھولے شیعہ جذبات عقیدت میں ان کے دشمن بن بھی گئے مگر اس میں ان کا کوئی قصور نہیں تھا کیونکہ مدح صحابہ کے لیبل میں اموی مشن کو چلایا جارہا تھا اس کے بعد آہستہ آہستہ اسم مبارک رائج ہو گیا الحمد للہ اس دور میں چند یزید پرست لوگوں کے علاوہ باقی سارے مسالک اسلام حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل اطہار علیھم الصلوات والسلام کا پوراپورا احترام کرتے ہیں، سادا ت کا بھی احترام کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار