

Loading content...
دوسری طرف سے پھر بھی وہی بے تکلفی جاری رہی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد نوے سال کا جودورانیہ ہے اس میں ادب تو کجابے ادبی اورتوہین کو رواج دیا گیا اور ہر ملعون کو جو زیادہ سے زیادہ تو ہین کا ارتکاب کرتا تھا اسے انعام اور وظیفہ زیادہ ملتا تھا اورآئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ کو اس طرح پیش کیا گیا کہ کو ئی شخص یہ نام رکھنے کو تیار نہ تھا اور اس دور میں آئمہ ہدیٰ علیہ الصلوات والسلام نے حکماً بچوں کے نام خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کے ناموں پر رکھوائے اور ساتھ ہی ادب کی تعلیم بھی دی جیسا کہ امام صادق علیہ الصلوات والسلام کے سامنے جب کسی صحابی نے عرض کیا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام محمدؐرکھا ہے تو آپ نے فرمایا بِاَبِی اَنتَ وَ اُمِی میرے ما ںباپ تیرے نام پر قربان …یہ وہ تعلیم ادب تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار