

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ جب اسی مذکورہ بالا آیت کو امام صادق علیہ الصلوات والسلام کے سامنے پیش کیاگیا توانہوں نے فرمایا جس وقت یہ آیت نازل ہوئی تھی توہماری جدہ طاہر ہ صلوات اللہ علیہا اپنے باباپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لے گئیں تو انہوں نے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہہ کر مخاطب فرمایا آپ نے فرمایا یہ حکم آپ کیلئے نہیں ہے ہماری آل اس حکم سے خارج ہے انہیں اس طرح پکارنا چاہیے جیسے وہ اولاد بن کر ہمیں پکارتے ہیں المناقب اور دیگر بہت سے حوالوں کے ساتھ قرآن کریم کے اردو مترجمین نے بھی یہ احادیث حواشی پرنقل کئے ہیں یعنی ایسے امور میں ان کے انداز تخاطب سے کوئی استدلال کرناجائزنہیں ہے اور حدود خارجیہ سے استدلال کرنا ایک غیر عالمانہ عمل ہے جس سے علماء بری ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار