

Loading content...
دوستو اس میں ایک بات قابل غور ہے اوروہ یہ ہے کہ عام مومن کے بارے میں حکم تھا کہ اسے نام کے بجائے کنیت سے پکارو مگر آیت میں حکم یہ تھا کہ جس طرح تمہیں آپس میں پکارنے کا حکم دیا گیا ہے یہاں وہ بات بھی منع ہے بلکہ یہاں نہ ہی نام پاک سے پکارنا ہے اور نہ ہی کنیت سے بلکہ لقب پاک سے ذکر کرنے کا حکم ہے کیونکہ امام محمدالباقرؐ علیہ الصلوات والسلام نے خصوصی طور پر آپ کی کنیت کا ذکر فرمایا ہے کہ یا ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی کہہ کر نہیں پکارنا آگے آیت کی وعید ہے یعنی اس جرم کی سزاکا ذکر ہے کہ اگر تم ایسا کروگے تم پر اس دنیا میں بھی کوئی مصیبت نازل ہو گی اور آخرت میں بھی تم پر دردناک عذاب نا ز ل ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار