

Loading content...
اس سے ثابت ہوابہت سے احکام توایسے ہیںجن میں عام سادات بھی شامل ہیں اگرباقی سادات کو شامل نہ بھی سمجھیں تو کم ازکم پاک خاندان علیہ الصلوات والسلامکے مقدس افراد علیھم الصلوات والسلامکو تو ان سے کوئی بھی خارج نہیں کر سکتا اس لئے لازم ہے ان پاک ذوات اطہار علیھم الصلوات والسلامکا ذکر بھی اسمائے مبارک کے بجائے القاب سے ہو نا چاہیے اوراگر کہیں نام پاک لینا ناگزیر ہو تووہاں صلوات واجب ہے اور جو آدمی صلوات نہ پڑھے وہ محمدؐ وآل محمدؐ علیھم الصلوات والسلامپر جفا کا مرتکب ہو رہا ہے اور اس پاک گھر کے کسی فرد پر جفا کر نے والے کے بارے میں وہ اپنے ضمیر ہی سے فتویٰ لے لے کسی اورکے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار