

Loading content...
جیسا ادب حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے کرنا ہے ان کے ہر وصی کا ادب اسی طرح واجب ہے اس لئے چند استثنائی شرائط نبوت کے علاوہ باقی سب احکام میں یہ سارے معصومینؐ علیھم الصلوات والسلام شامل ہیں بلکہ یہ پوراخاندان پاک علیھم الصلوات والسلام اس میں شامل ہے جیساکہ جناب علم الھدیٰ سید مر تضی علیہ الرحمہ کے حوالے سے سید حسن الابطحی نے فرمایا کہ کسی شخص نے ان کے سامنے کسی سید کا گلہ کیا توانہوں نے فرمایا بھائی تو جس کا گلہ کر رہا ہے تمہیں معلوم ہے کہ وہ اگرچہ گنہگار ہے مگرجب بھی تو نماز میں صلوات پڑھتا ہے اور اللھم صل علی محمدؐ وآل محمدؐ کہتا ہے تو اس صلوات میں یہ گنہگار سید بھی شامل ہے کیونکہ یہ آل میں شامل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار