

Loading content...
یہ ایسی حدیث ہے جسے صاحب بحار الانوار نے متعدد جلدوں میںمتعدد بار لکھا ہے اس حدیث کے ضمن میں علماء کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ چند خصوصیاتِ نبوت کے علاوہ باقی سارے احکام میں سار ے معصومینؐ علیہم الصلوات والسلام شامل ہیں جیسا کہ صلوات، سلام، احترام، ادب، ولایت اور نورانیت میں…اسی طرح لاترفعوااصو اتکم فو ق صوت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم میں یہ بھی شامل ہے کہ جس طرح شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اپنی آواز بلند کرنا حبط اعمال کا مو جب ہے اسی طرح کسی بھی معصوم علیہ الصلوات والسلام کے سامنے آواز اونچی کرنا باعث حبط اعمال ہے یعنی ان سب کی سوئے ادبی ایک ہی حکم میں آجاتی ہے اور ان سب کے احکام ادب واحترام ایک ہی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار