

Loading content...
دوستواس سے قبل ہم نے اپنے جیسے فرد کے ادب کے بار ے میں اجمالی طورپر روشنی ڈالی ہے اس کا اگلا مرحلہ والدین کا ادب ہے ان کے بارے میں اجمالاً صرف اتنا کہوں گا کہ خاندان پاک علیھم الصلوات والسلام نے ہمیں والدین کے ادب کی سختی سے تاکید فرمائی ہے، یہاں تک فرمایا ہے کہ ان کی آواز سے تمہاری آواز اونچی نہ ہو، ان کے سامنے اونچی جگہ پر نہ بیٹھو، ان کے قدم سے تمہارا قد م آگے نہ بڑھے، ان کے ہا تھ سے تمہارا ہاتھ اونچا نہ ہو، ان کے سامنے تمہاری آنکھ بھی نہیں اٹھنی چاہیے، والدین کے بارے میں یہاں تک حکم ہے کہ اگروالدین کی خدمت میں تمہارے تعقیبات حائل ہورہے ہوں تونماز نوافل تک چھوڑدو اوردوران نماز نوافل والدہ پکارے تونماز توڑدو، یہ سب والدین کے ادب میں داخل ہے یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ انسان جب جنت کی طرف چلے گا تو ابھی ہزاروں برسوں کی مسافت باقی ہو گی توجنت کی خوشبوآنا شروع ہوجائے گی مگر والدین کا گستاخ جنت کی خوشبو کو بھی نہ پا سکے گا…اسی طرح عقوق بالوالدین کے چالیس اقسام بیان ہوئے ہیںان میں ایک یہ بھی بیان ہوا ہے کہ جو آدمی اپنے والد کو اس کا مجردنام(بغیرلقب کے صرف نام) لے کر پکارتا ہے تووہ عاق ہو جاتا ہے اوروہ جنت کی خوشبو کو بھی نہ پا سکے گا اس لئے حکم ہے کہ والدین کو ان کے نام کی بجائے اس رشتے سے پکارو جو تمہارا ان کے ساتھ بنتا ہے یعنی امی جان، باباجان، ابا جان وغیرہ کہہ کر پکارنے میں فضیلت ہے اور دوسرے کسی طریقے سے پکارنا ان کی تو ہین کے مترادف ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار