

Loading content...
علمائے اخلاق نے یہاں تک لکھا ہے کہ چنداستثنائی حالتوں کے علاوہ کسی بھی شخص کو آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلامنے کبھی نام لے کر نہیں پکا را بلکہ ہمیشہ کنیت سے پکارا ہے اور ان کی کنیت کو اس طرح عام فرمایا ہے کہ آج بہت کم لوگ ان کے اصل ناموں سے واقف ہیںجیساکہ جناب ابوذرغفاری سلام اللہ علیہ ہیں ان کا حقیقی نام جناب جندب سلام اللہ علیہ تھا مگر آج وہ صرف کنیت سے مشہورہیں اسی طرح جناب سلمان پاک سلام اللہ علیہ ہیں، جناب ابوایوب انصاری سلام اللہ علیہ ہیں حتیٰ کہ خلیفہ اول اورابوہریرہ تک کانام کسی کو معلوم نہیں سارے لوگ کنیت ہی سے انہیں جانتے پہچانتے ہیں اور کنیت کا لفظ کنایہ سے ہے جو صراحت کی ضد ہے یعنی کنیت سے پکارنا اسے کنایةً پکارنا ہے اس لئے حکم یہی ہے کہ نام کے بجائے مخاطب ذات کو کنایہ سے پکاریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار