

Loading content...
جس وقت بنی اسد کے لوگ واپس جانے لگے تو انہوں نے عرض کیا آقا جس وقت ہم آپ کی زیارت کیلئے آرہے تھے توہم سے ہماری مستورات نے کہا تھا کہ ہم چاہتی ہیں کہ ہم بھی ملکہ عالمین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیوں کی زیارت کریں اس لئے آپ ہماری طرف سے کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام سے اجازت طلب کرنا کہ جس وقت وہ مناسب سمجھیں ٹائم بتا دیں ہم اُس وقت زیارت کیلئے حاضر ہو جائیں گے، شہنشاہِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ آپ اپنی مستورات سے کہنا کہ وہ غروب آفتاب سے کچھ دیر پہلے زیارت کیلئے آ جائیں،وہ لوگ یہ حکم لے کر وہاں سے روانہ ہوگئے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار