

Loading content...
پھر کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اپنی پاک بہن صلواة اللہ علیہا سے فرمایا کہ اب آپ یہ بتائیں کہ یہ جاگیر ہم کس کے نام لکھوائیں، ہمارا خیال یہ ہے کہ یہ جاگیر ہم جناب عون علیہ الصلوات والسلام کے نام لکھوادیں، جناب عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا بھائی یہ جاگیر آپ اپنے کسی ایسے فرزند کے نام کیوں نہیں لکھوادیتے جو ہو تو آپ کا مگر نظر ہمارا آتا ہو ، میرا مطلب ہے کہ آپ یہ جاگیر شہزادہ علی اکبرؐ علیہ الصلوات والسلام کے نام لکھوادیں کیونکہ یہ لعل ہم دونوں بہن بھائیوں کا مشترکہ لعل ہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار