

Loading content...
یہ ایک عجیب منظر تھا کہ جس وقت ملکہ عالمین سین صلواة اللہ علیہا کی بہو بیٹیاں صلواة اللہ علیہن محملوں سے اترنے لگیں تو تمام جوانانِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام ان کے محملوں کے ارد گرد کھڑے تھے اور ایک ایک پاک بی بی صلوات اللہ علیھا کو محمل سے اتاررہے تھے جس وقت پاک معظمہ عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا محمل سے اترنے لگیں تو کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام خود کرسی چھوڑ کر محمل کے قریب تشریف لے آئے اور پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کو اترنے میں مدد دی یہ منظر بڑا دردناک تھا، حقیقت یہ ہے کہ ان کیفیات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ جس وقت پاک بی بی صلوات اللہ علیھا محمل سے اترنے لگیں تو شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام کے زانوپر قدم رکھتے ہوئے پاک ویر کا آسرا لیا ،شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام نے نعلین پیش کی جناب عون نے اپنی چادر سے پردہ بنایا حالت یہ تھی کہ سارے ہاشمیؐ اس وقت رو رہے تھے ،جس وقت پاک بی بی محمل سے اتررہی تھیںشہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام یہ جانتے تھے کہ آج یہ اُن کی آخری ڈیوٹی ہے اس لئے وہ بڑی حسرت سے ایک ایک پاک بی بی کو محمل سے اتار بھی رہے تھے اور یہ درد ناک مناظر دیکھ دیکھ کر رو بھی رہے تھے ،پھر کافی دیر تک ایک ایک خیمے کی چوب کو بڑی حسرت کے ساتھ چومتے بھی رہے اور روتے بھی رہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار